پاک فوج ہر جارحیت کا مقابلہ کرنے کیلیے تیار ہے نامزد آرمی چیف

مسلح افواج مادر وطن کے دفاع کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گی، جنرل قمر جاوید باجوہ

مسلح افواج مادر وطن کے دفاع کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گی، جنرل قمر جاوید باجوہ، فوٹو؛ آئی ایس پی آر

پاک فوج کے نامزد سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہےکہ پاک فوج ہر طرح کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کے دوران گفتگو میں پاک فوج کے نامزد سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے، مسلح افواج مادر وطن کے دفاع کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گی۔


اس خبر کو بھی پڑھیں: جنرل قمر جاوید باجوہ پاک فوج کے نئے سربراہ مقرر

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاک فوج کو جو چیلنجز درپیش ہیں ہم ان کا سامنا کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں، مسلح افواج ہر طرح کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے اور اس کا جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
Load Next Story