پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری سمجھنے والے غلط فہمی کا شکار ہیں شہبازشریف

وزیراعلیٰ پنجاب سے مولانا فضل الرحمان نے ملاقات کی جس میں مقبوضہ کشمیر سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


ویب ڈیسک November 26, 2016
وزیراعلیٰ پنجاب سے مولانا فضل الرحمان نے ملاقات کی جس میں مقبوضہ کشمیر سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فوٹو؛ فائل

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہےکہ پاکستان کی بہادر فوج وطن کے دفاع کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے لہٰذا پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری سمجھنے والے غلط فہمی کا شکار ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ اور کشمیر کمیٹی کے چیرمین مولانا فضل الرحمن نے ملاقات کی، دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی اورایک دوسرے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور ملکی معاملات سمیت مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ دونوں رہنماؤں نے مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیری عوام پر بھارتی افواج کی جانب سے بدترین مظالم اور لائن آف کنٹرول پر بھارتی افواج کی اشتعال انگیزیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کشمیری عوام اور شہداء کے لواحقین سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ بے گناہ کشمیری عوام پر بھارتی افواج کے مظالم حد سے بڑھ چکے ہیں، اقوام عالم کے ضمیر کو کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کا ساتھ دینے کے لیے جاگنا ہوگا، پاکستان کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی و سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیرتقسیم ہند کا نامکمل ایجنڈا ہے اور تنازعہ کشمیر کا حل خطے میں پائیدار امن کے لیے ضروری ہے، پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری سمجھنے والے غلط فہمی کا شکار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی بہادرا فواج بھارتی اشتعال انگیزیوں کا منہ توڑ جواب دے رہی ہیں اور پوری قوم پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی بہادر فوج وطن کے دفاع کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ مولانا فضل الرحمن نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی ہٹ دھرمی اور جبر و تشدد کشمیری عوام سے ان کا حق خودارادیت چھیننے میں ناکام ہوچکا ہے، بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں آگ اور خون کا کھیل بند کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں نفاق کی نہیں بلکہ اتحاد کی ضرورت پہلے سے بہت بڑھ چکی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں