بلدیاتی انتخابات اکتوبر یا نومبر میں کرائے جائینگے قائم علی شاہ

کراچی بہت بڑاہے،تھوڑی بہت کلنگ ہوتی رہتی ہے،11بھتہ خور پکڑلیے،وزیراعلیٰ


Numainda Express July 26, 2012
کراچی بہت بڑاہے،تھوڑی بہت کلنگ ہوتی رہتی ہے،11بھتہ خور پکڑلیے،وزیراعلیٰ ۔ فوٹو ایکسپریس

وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں امن و امان کے حوالے سے کافی بہتری آئی ہے، 11بھتہ خوروں کو گرفتار کرچکے ہیں، سندھ میں بلدیاتی انتخابات اکتوبر یا نومبر میں کرائے جائیںگے، وہ بدھ کو سکھر ایئرپورٹ پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کررہے تھے۔

قائم علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ کراچی بہت بڑا شہر ہے، یہاں تھوڑی بہت کلنگ ہوتی رہتی ہے، حکومتی اقدامات کے باعث ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری میں کمی ہوئی ہے، رمضان کے دوران مہنگائی پر کنٹرول کے لیے موثر اقدامات کیے ہیں، مختلف شہروں میں گراں فروشوں پر جرمانے عائد کیے گئے ہیں، کھانے پینے کی چیزوں کی قیمتوں پر کنٹرول کرنے کیلیے کوشاں ہیں۔

انھوں نے مزید کہاکہ صوبے میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے ایم کیو ایم سمیت دیگر اتحادیوں سے مشاورت جاری ہے، حکومت کی کوشش ہے کہ چاروں صوبوں میں بیک وقت بلدیاتی انتخابات ہوں، چاروں صوبوں سے مشاورت کے بعد بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کا اعلان کیا جائے، انھوں نے کہاکہ فی الحال سندھ میں سیلاب کی کوئی صورتحال نہیں تاہم سیلاب آیا تو اس سے نمٹنے کے لیے تیارہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں