وزیراعظم کراچی کیلیے بڑے پیکیج کا اعلان کریں میئر وسیم اختر

شہر قائد کو جلد كچرے سے صاف كردیں گے، میئر کراچی


ویب ڈیسک November 26, 2016
شہر قائد کو جلد كچرے سے صاف كردیں گے، میئر کراچی، فوٹو؛ فائل

ISLAMABAD: شہر قائد كے میئر وسیم اختر نے وزیراعظم سے كراچی كیلیے بڑے پیكج دینے كی اپیل كی ہے۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہم كوشش كررہے ہیں كہ كچرے سے كراچی كی عوام كی جان چھٹرادیں گے، انہوں نے یقین دلایا كہ وہ جلد كراچی سے كچرے صاف كردیں گے اور اس سلسلے مشاورت جاری ہے، تمام اضلاع سے امید ہے كہ تمام مسائل پر قابو پالیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ میرا كسی بھی سیاست سے كوئی تعلق نہیں، ہر مذہب ہر سیاسی جماعت كے نمائندوں كو ساتھ لے كر چلیں گے، كراچی مسائل کا گڑھ بن گیا ہے۔

وسیم اختر نے وزیر اعظم سے اپیل كی كہ وہ كراچی كیلیے بڑے پیكج كا اعلان كریں، كراچی ملك كو ریونیو كے حوالے سے بہت بڑا حصہ دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں جب میں سیاست میں مصروف تھا ہوسكتا ہے كہ كسی كے بارے میں كچھ كہہ دیا ہو ان سب سے معذرت چاہتا ہوں، ماضی میں غلطیاں ہوئی ہیں سب سے ہوتی ہیں لیكن اب وقت ہے كہ ہم سب مل كر ماضی كی غلطیاں بھلا كر آگے چلیں اور اس شہر اور ملك كیلیے كام كریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں