پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے سردار لطیف کھوسہ کی جگہ مخدوم احمد محمود کو نیا گورنر پنجاب بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
بلاول ہاؤس کراچی میں مسلم لیگ فنکشنل کے مخدوم احمد محمود نے صدر آصف علی زرداری سے اہم ملاقات کی جس میں جنوبی پنجاب کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی، بلاول بھٹو زرداری اور حاجی نواز کھوکھر بھی موجود تھے۔
ذرائع کے مطابق لطیف کھوسہ کو تبدیل کرنے کا فیصلہ جنوبی پنجاب میں پیپلز پارٹی کی پوزیشن کو مزید مستحکم کرنے کی وجہ سے کیا گیا ہے۔
مخدوم احمد محمود ہفتے کے روز گورنر ہاؤس لاہور میں اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔