گورنر پنجاب لطیف کھوسہ کو تبدیل کرنے کا فیصلہ

لطیف کھوسہ کو تبدیل کرنے کا فیصلہ جنوبی پنجاب میں پیپلز پارٹی کی پوزیشن کو مزید مستحکم کرنے کی وجہ سے کیا گیا ہے،ذرائع


ویب ڈیسک December 21, 2012
لطیف کھوسہ کو تبدیل کرنے کا فیصلہ جنوبی پنجاب میں پیپلز پارٹی کی پوزیشن کو مزید مستحکم کرنے کی وجہ سے کیا گیا ہے،ذرائع فوٹو: فائل

پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے سردار لطیف کھوسہ کی جگہ مخدوم احمد محمود کو نیا گورنر پنجاب بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔


بلاول ہاؤس کراچی میں مسلم لیگ فنکشنل کے مخدوم احمد محمود نے صدر آصف علی زرداری سے اہم ملاقات کی جس میں جنوبی پنجاب کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی، بلاول بھٹو زرداری اور حاجی نواز کھوکھر بھی موجود تھے۔


ذرائع کے مطابق لطیف کھوسہ کو تبدیل کرنے کا فیصلہ جنوبی پنجاب میں پیپلز پارٹی کی پوزیشن کو مزید مستحکم کرنے کی وجہ سے کیا گیا ہے۔


مخدوم احمد محمود ہفتے کے روز گورنر ہاؤس لاہور میں اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |