کھاد ساز اداروں کیلیے سال 2012 بدترین ثابت ہوا

اب تک مقامی صنعتوں کی جانب سے مجموعی طور پر40 لاکھ تا41 لاکھ ٹن یوریا کھاد کی پیداوار ریکارڈ کی گئی ہے


Ehtisham Mufti December 21, 2012
اب تک مقامی صنعتوں کی جانب سے مجموعی طور پر40 لاکھ تا41 لاکھ ٹن یوریا کھاد کی پیداوار ریکارڈ کی گئی ہے۔ فوٹو: اے ایف پی / فائل

مقامی کھاد ساز اداروں کیلیے سال 2012 بلحاظ پیداواربد ترین سال ثابت ہوا۔

فرٹیلائزر سیکٹر کے ذرائع کے مطابق رواں سال میں 69 لاکھ ٹن کی پیداواری صلاحیت کے مقابلے میں اب تک مقامی صنعتوں کی جانب سے مجموعی طور پر40 لاکھ تا41 لاکھ ٹن یوریا کھاد کی پیداوار ریکارڈ کی گئی ہے، قدرتی گیس کی عدم دستیابی کے باعث سال 2012 میں 4 فرٹیلائزر پلانٹس میں سے پاک عرب کو 110، ایگری ٹیک کو 108، دائود ہرکولیس کو 62 جبکہ اینگرو کو صرف 45 یوم کے دوران گیس فراہم کی گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ ای سی سی کی اصولی منظوری کے فرٹیلائزر پلانٹس کو گیس فراہمی یقینی بنائے جانے کی امید ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں