استعمال شدہ کاروں کی قیمت میں 15 فیصد تک اضافہ

Premio کی قیمت میں 1 لاکھ 60 ہزار روپے تک اضافہ ہوا

Vitz/Passoکی قیمت میں 80 ہزارروپے تک اضافہ ہوا۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
استعمال شدہ کاروں کی درآمدی عمر 5سال سے کم کر کے 3 سال کیے جانے کے بعد استعمال شدہ کاروں کی قیمت میں 15 فیصد تک اضافہ کردیا گیا ہے۔


شہر میں مختلف کار ڈیلرز اور سپر ہائی وے پر ہونے والی کاروں کی نیلامی سے حاصل شدہ اعدادوشمار کے مطابق کار ڈیلروں کے مارکیٹ سروے کے مطابق سہراب گوٹھ میں نیلامی کے ایک ادارے سمیت استعمال کار ڈیلروں نے مائرا/ سوزوکی Kei کی قیمت 55 ہزار روپے تک بڑھا دی ہے، Vitz/Passo کی قیمت میں 80 ہزارروپے تک، Axio کی قیمت میں 1 لاکھ 10 ہزار روپے تک اور Premio کی قیمت میں 1 لاکھ 60 ہزار روپے تک اضافہ ہوا ہے۔

پاکستان آٹو موبائل مینوفیکچرر ڈیلرز ایسوسی ایشن (پی اے ایم اے ڈی اے) کے نائب صدر اقبال حسین شاہ کے مطابق آٹوسیکٹر حکومت پر زور دے رہا ہے کہ گزشتہ چندسال میں امریکی ڈالر کے مقابل جاپانی ین کی مضبوطی پر غور کریں اور استعمال شدہ کاروں کی ڈیوٹی سلیبز پر نظر ثانی کریں جو 2005 میں طے کی گئی تھیں۔
Load Next Story