2016 امریکا میں فائرنگ کے 50 ہزار واقعات ہوئے

ساڑھے 12 ہزار افراد ہلاک،26 ہزار زخمی ہوئے جن میں 579 بچے بھی شامل ہیں

امریکا میں رواں سال 2016 کے آغاز سے اب تک پورے امریکا میں فائرنگ کے 50 ہزار سے زائد واقعات رونما ہوئے ہیں، رپورٹ۔ فوٹو: فائل

امریکا میں رواں سال فائرنگ کے 50 ہزار واقعات ہوئے جن میں 12 ہزار 500 افراد ہلاک اور 26 ہزار زخمی ہوگئے، گزشتہ روز بھی فائرنگ کے واقعات میں 3 افراد ہلاک اور13 زخمی ہو گئے۔

امریکی پولیس نے اعلان کیا کہ ریاست ورجینیا کے شہر ریچمنڈ میں فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص ہلاک ہو گیا، ریاست کنٹاکی کے شہر لوئیزویل میں بھی فائرنگ کے واقعے میں 2 افراد ہلاک اور4 زخمی ہوگئے، ریاست کانزاس کے شہر ویچیتا میں بھی 3 افراد زخمی ہو گئے۔


امریکی پولیس نے اعلان کیا کہ ریاست پنسلوانیا کے شہر جونیاتا میں بھی فائرنگ کے واقعے میں 3 افراد زخمی ہو گئے، ریاست ٹینیسی کے شہر فرائزر اور ممفیس میں بھی پولیس کی فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہو گئے۔

رپورٹ کے مطابق امریکا میں رواں سال 2016 کے آغاز سے اب تک پورے امریکا میں فائرنگ کے 50 ہزار سے زائد واقعات رونما ہوئے ہیں، ان واقعات میں 12500 افراد ہلاک اور تقریبا 26 ہزار زخمی ہوئے ہیں، زخمی اور ہلاک ہونے والوں میں 579 بچے بھی شامل ہیں جن کی عمریں 11سال سے کم تھیں۔
Load Next Story