پریمیئر لیگ میانداد سے اختیارات واپس لے لیے گئے

سلمان سرور بٹ منیجنگ ڈائریکٹر مقرر، بدر رفاعی کی بھی چھٹی کردی گئی


Sports Reporter/Abbas Raza December 21, 2012
بعض معاملات پر اختلافات کے بعد بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل کو کمیٹی سے الگ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، ذرائع فوٹو: فائل

پاکستان پریمیئر لیگ کیلیے بنائی گئی کمیٹی کے سربراہ جاوید میانداد سے اختیارات واپس لے کر سلمان سرور بٹ کو منیجنگ ڈائریکٹر مقرر کردیا گیا۔

سابق کپتان کو کئی معاملات پر اختلافات کے سبب ذمہ داریاں چھوڑنا پڑیں، بدر رفاعی کی بھی چھٹی ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ بحالی کی راہ ہموار کرنے کیلیے مجوزہ پاکستان پریمیئر لیگ کے معاملات آغاز میں ہی الجھنے لگے،اس مقصد کیلیے بنائی جانیوالی خصوصی کمیٹی کے سربراہ جاوید میانداد کو ذمہ داریوں سے سبکدوش کرکے ان کے معاون کا کردار ادا کرنیوالے سلمان سرور بٹ کو ایم ڈی بنادیا گیا۔ ذرائع کے مطابق بعض معاملات پر اختلافات کے بعد بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل کو کمیٹی سے الگ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

03

پی سی بی سپر ایٹ ٹوئنٹی20 ٹورنامنٹ کے روح رواں کے طور پر کامیاب منتظم ثابت ہونیوالے سلمان سرور بٹ کو پریمیئر لیگ کے انعقاد کا ٹاسک سپرد کرتے ہوئے رابطے جاری رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے،کمیٹی میں شامل ایک اور رکن بدر رفائی کو بھی فارغ کردیا گیا، وہ امریکا میں کرکٹ کے فروغ کے حوالے سے خاصے سرگرم رہے ہیں، انٹرنیشنل اسٹارز الیون کو کراچی لانے میں بھی انھوں نے اہم کردار ادا کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق موجودہ صورتحال میں پریمیئر لیگ کے 2013 میں انعقاد کا خواب پورا ہونا مشکل نظر آرہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں