بھارت میں کالے قوانین صرف مسلمانوں کے لیے ہیں ذاکر نائیک

آئی آرایف پر5 سالہ پابندی مسلمانوں، امن، جمہوریت اورانصاف پر حملہ ہے، ڈاکٹر ذاکر نائیک


ویب ڈیسک November 27, 2016
پابندی کے خلاف عدالت جائیں گے اورعدالت وزیراعظم مودی کے منصوبے ناکام بنادے گی، ذاکر نائیک۔ فوٹو: فائل

معروف اسلامی اسکالر، محقق اوراسلامی تحقیقی ادارے اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن کے سربراہ ڈاکٹرذاکرنائیک نے کہاہے کہ آئی آرایف پر5 سالہ پابندی مسلمانوں، امن، جمہوریت اورانصاف پر حملہ ہے، بھارت میں تمام کالے قوانین صرف مسلمانوں کیلیے ہیں، ہندو مذہبی رہنماؤں کو اسلام پرحملوں کی کھلی چھوٹ دی جارہی ہے۔

ہفتے کوجاری ایک کھلے خط میں انھوں نے کہاکہ بھارت میں بینکوں کوآئی آرایف سے وابستہ تمام افرادکے کھاتے منجمد کرنے کی ہدایت دی گئی ہے جوظلم کی بدترین مثال ہے، یہ پابندی کرنسی بحران کے دوران لگائی گئی تاکہ اس کے خلاف مزاحمت کو روکا جاسکے اور میڈیا کی توجہ اس سے ہٹالی جائے۔

ذاکر نائیک نے جواس وقت بھارت سے باہر ہیں، کہاہے کہ وہ پابندی کے خلاف عدالت جائیں گے اورعدالت وزیراعظم مودی کے منصوبے ناکام بنادے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں