ویمنزرینکنگ پاکستانی ثنا میر ایک درجہ بہتری کے بعد11ویں نمبر پر پہنچ گئیں

ثنا میر بیٹنگ اور بولنگ دونوں کی ٹاپ 20 کھلاڑیوں میں واحد پاکستانی خاتون کرکٹر ہیں


Sports Desk December 21, 2012
ثنا میر بیٹنگ اور بولنگ دونوں کی ٹاپ 20 کھلاڑیوں میں واحد پاکستانی خاتون کرکٹر ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

PESHAWAR: ویمنز ون ڈے بولرز رینکنگ میں پاکستان کی ثنا میر ایک درجہ بہتری کے ساتھ 11 ویں نمبر پر پہنچ گئیں۔

وہ بیٹنگ اور بولنگ دونوں کی ٹاپ 20 کھلاڑیوں میں واحد پاکستانی خاتون کرکٹر ہیں، نیوزی لینڈ کے خلاف ویمنز سیریز میں دو آسٹریلوی ریکارڈ توڑنے والی میگ لیننگ 4 درجے بہتری کے ساتھ چھٹے نمبر پر پہنچ گئی ہیں، انھوں نے پہلے 23 گیندوں پر تیز ترین ففٹی اور پھر سنچری کا ریکارڈ قائم کیا، ٹاپ بیٹسمویمن کا اعزاز بھارت کی متھالی راج کے پاس جبکہ ویسٹ انڈیز کی سفینہ ٹیلر دوسرے نمبر پر ہیں۔

کیوی پلیئر ایمی سیٹروائٹ 6 درجے بہتری سے پانچویں اور سوزی بیٹس11 درجے بہتری سے ساتویں نمبر پر پہنچ گئیں۔ بہترین ویمنز بولرز کی فہرست میں ٹاپ پوزیشن انگلینڈ کی کیتھرین برنٹ نے ایک درجہ بہتری سے سنبھال لی،آسٹریلیا کی لیزا استھالیکر کو دوسرے نمبر پر جانا پڑا، بھارت کی جھولین گوسوامی نے تیسری پوزیشن سنبھال لی، ٹاپ آل رائونڈر کا اعزاز سفینہ ٹیلر کے پاس ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں