سری لنکا پریمیئر لیگچیمپئن ٹیم بورڈکی ساڑھے 6 کروڑ روپے کی مقروض

چیمپئنز لیگ کے منتظمین ایونٹ کی شرکت فیس ادا کریں گے تو بورڈ اس میں اپنی رقم منہا کرلے گا، خازن نوسکی


Sports Desk December 21, 2012
چیمپئنز لیگ کے منتظمین ایونٹ کی شرکت فیس ادا کریں گے تو بورڈ اس میں اپنی رقم منہا کرلے گا، خازن نوسکی فوٹو فائل

ISLAMABAD: سری لنکا پریمیئر لیگ کی چیمپئن سائیڈ یووا نیکسٹ پر کرکٹ بورڈ کے ساڑھے 6 کروڑ روپے واجب الادا ہیں۔

سری لنکا کرکٹ نے یہ رقم یووا نیکسٹ کے کھلاڑیوں کی جنوبی افریقہ میں اکتوبر میں کھیلے گئے چیمپئنز لیگ ٹورنامنٹ میں شرکت یقینی بنانے کے لیے خرچ کی تھی، اس وقت یووا نیکسٹ کے مالکان نے مالی حالت بہتر نہ ہونے کا بہانہ بناکر ٹیم کو چیمپئنزلیگ میں بھیجنے سے انکار کردیا تھا، جس پر بورڈ کو بدنامی سے بچنے کیلیے مجبوراً اپنے بچے کھچے خزانے میں رقم ادا کرنا پڑی۔

ایس ایل سی کے خازن نوسکی محمد کا کہنا ہے کہ اب چیمپئنز لیگ کے منتظمین ایونٹ کی شرکت فیس ادا کریں گے تو بورڈ اس میں اپنی رقم منہا کرلے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں