بھارت میں جیل پر مسلح افراد کا حملہ خالصتان تحریک کے اہم رہنما 5 ساتھیوں سمیت فرار

پولیس کی وردی میں ملبوس 10 مسلح افراد نے نبھا جیل پر حملہ کیا۔

ہرمندر سنگھ گزشتہ روز نبھا جیل پر حملے کے بعد فرار ہو گئے تھے۔ فوٹو: فائل

بھارتی پنجاب میں مسلح افراد نے جیل پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں خالصتان تحریک کے اہم رہنما ہرمندر سنگھ منٹو 5 ساتھیوں سمیت فرار ہو گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کی وردی میں ملبوس 10 مسلح افراد نے بھارتی ریاست پنجاب کے ضلع پٹیالہ میں نبھا جیل پر حملہ کر کے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے خالصتان لبریشن فورس کے سربراہ ہرمندر سنگھ منٹو 5 ساتھیوں سمیت جیل سے فرار ہو گئے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: سکھوں کی خالصتان ریاست کیلئے پاکستان سے مدد کی اپیل

بھارتی پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مسلح افراد نے ملزمان کو فرار کرانے کے لئے گاڑی استعمال کی تاہم پنجاب کی سرحد ہریانہ اور جموں کشمیر جانے والے راستوں پر سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔


اس خبر کو بھی پڑھیں: خالصتان تحریک پھر زندہ ہوگئی

بھارتی حکام نے اس واقعہ کا الزام بھی پاکستان پر عائد کرتے ہوئے کہا کہ ہرمندر سنگھ منٹو نے 2010 میں یورپ کا دورہ کیا اور جون 2013 میں بھی پاکستان سے یورپ کے 11 ماہ کے طویل دورے کے لئے روانہ ہوئے جہاں سے وہ اٹلی، بیلجیئم، فرانس، جرمنی اور دیگر یورپی ممالک سے ہوتے ہوئے جنوب مشرقی ایشیا پہنچے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: بھارت کے سر پر منڈلاتا خطرہ۔۔۔۔۔''خالصتان''

واضح رہے کہ بھارتی پولیس نے ہرمندر سنگھ کو نومبر 2014 میں گرفتار کیا تھا اور ان پر دہشت گردی کے 10 مقدمات درج ہیں۔

https://www.dailymotion.com/video/x53q2rx_harmindra-singh-escaped-with-his-colleagues_news
Load Next Story