پشاور میں راستہ بند کرنے کے تنازع پر فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق 7 زخمی

ریگی کے علاقے شیخ عمر بابا لکڑئی کے علاقے میں اینٹیں رکھ کر راستہ بند کرنے کے تنازع پر جھگڑا ہوا، پولیس


ویب ڈیسک November 27, 2016
واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، پولیس۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

ریگی کے علاقے میں راستے میں پڑی اینٹوں کے تنازع پر دو گروپوں میں فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد جان بحق اور 7 زخمی ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور میں ریگی کے علاقے شیخ عمر بابا لکڑئی کے علاقے میں اینٹیں رکھ کرراستہ روکنے کے تنازع پر 2 گروپوں میں ہونے والی تکرار دیکھتے ہی دیکھتے مسلح تصادم میں بدل گئی اور فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہو گئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔