زرعی ترقیاتی بینک کی ٹیم انڈر 19 کرکٹ چیمپئن بن گئی

4 لاکھ روپے انعام پایا، فائنل میں پورٹ قاسم کو اننگز اور 39 رنز سے شکست


Sports Reporter December 21, 2012
رنرز اپ پورٹ قاسم کی سائیڈ 2 لاکھ کی حقدار قرار پائی۔ فوٹو فائل

زرعی ترقیاتی بینک کی ٹیم انٹر ریجن،ڈپارٹمنٹس انڈر19 سہ روزہ کرکٹ چیمپئن بن گئی، فیصلہ کن معرکے میں پورٹ قاسم کو اننگز اور39 رنز سے شکست ہوئی۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں زیڈ ٹی بی ایل نے پہلی باری 9 وکٹ پر289 رنز بنا کر ڈیکلیئرڈ کردی تھی، دوسرے روز پورٹ قاسم کی ٹیم پہلی اننگز میں 104 رنز پر پویلین لوٹ کر فالو آن کا شکار ہوگئی، عرفان اللہ نے 43 رنز کے عوض 6 پلیئرز کو آئوٹ کیا، ظفر غفور کے حصے میں 3 وکٹیں آئیں، حمزہ گانچی نے45 رنز کے ساتھ کچھ مزاحمت کی مگر دوسرے اینڈ سے کسی بھی بیٹسمین نے ساتھ نہ دیا۔پورٹ قاسم نے دوسری باری کا آغاز کیا تو صورتحال پہلی اننگز سے مختلف نہ تھی، بیٹسمین وقفے وقفے سے آئوٹ ہوتے رہے اور پوری ٹیم 142 پر ٹھکانے لگ گئی،ارشاد خان نے 27 رنز بنا کرٹیم کو تھوڑا سا سہارا دیا۔

05

غفور ظفر ، عرفان اللہ اور اویس منیر نے2 ،2 وکٹیں اپنے نام کیں۔ فاتح ٹیم کو4 لاکھ روپے کی انعامی رقم ملی، رنرز اپ پورٹ قاسم کی سائیڈ 2 لاکھ کی حقدار قرار پائی، بہترین بیٹسمین فیصل آباد ریجن کے فہیم اشرف 40 ہزار روپے لے اڑے، انھوں نے ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ 648 رنز بنائے۔ فاتح ٹیم کے عرفان اللہ خان 54 وکٹوں کے ساتھ سب سے کامیاب بولر قرار پائے، ان کو بھی40 ہزار روپے انعام دیا گیا،20 کیچز پکڑنے پر بیسٹ فیلڈر کا ایوارڈ پورٹ قاسم کے حارث علی نے حاصل کیا، ایونٹ کے بہترین وکٹ کیپر زرعی بینک کے مطیع اللہ رہے، انھوں نے27 کیچزگلوز میں محفوظ کرنے کے ساتھ 4 اسٹمپڈ بھی کیے، بہترین فیلڈر اور وکٹ کیپر کو بھی 40,40 ہزار روپے سے نوازا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں