سحر و افطار میں بجلی غائب لوڈ شیڈنگ کیخلاف پنجاب کے کئی شہروں میں مظاہرے

لاہورمیںدھرم پورہ اورپریس کلب کے باہراحتجاج،مظاہرے

لاہورمیںدھرم پورہ اورپریس کلب کے باہراحتجاج،مظاہرےفوٹو: فائل

ملک بھرمیں بجلی کاشارٹ فال4504 میگا واٹ تک پہنچ گیا، اکثرشہری علاقوںمیں بھی تین تین گھنٹے مسلسل بجلی کی بندش سے شہری سخت پریشان ہوگئے،لوڈشیڈنگ کے بعداب ٹرپنگ بھی بڑھ گئی ہے جس سے الیکٹرانکس مصنوعات کو نقصان پہنچ رہاہے،سحروافطارکے وقت بھی بجلی کی بندش سے روزے دارپریشان رہے،لاہورسمیت کئی شہروں میں مشتعل عوام نے مظاہرے کیے،

لوڈشیڈنگ کادورانیہ شہری علاقوں میں کم ازکم 12اور دیہات میں18گھنٹے تک پہنچ گیا،لاہور کے علاقے دھرم پورہ میں ڈنڈابردارشہریوں نے مظاہرہ کیااورٹائرجلاکر صدرکینٹ روڈ بلاک کردی،لاہورمیںہرگھنٹے بعد ایک گھنٹے کیلیے لوڈشیڈنگ کی گئی


جبکہ بیشترعلاقوںمیںسحروافطارکے اوقات میںبھی لوڈ شیڈنگ نے صارفین کاجینامحال کیے رکھا،بدترین لوڈشیڈنگ کیخلاف لیبرپارٹی نے لاہورپریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا،آن لائن کے مطابق شاہ کوٹ کے شہریوںنے دو گھنٹے جی ٹی روڈبلاک کیے رکھی،منڈی بہائوالد ین، سوہدرہ ، شکرگڑھ، سمبڑیال میںبھی بجلی کاشدید بحران رہا،جہانیاںکے چک 115 دس آرکا50سالہ محمد اشفاق گرمی اورلوڈشیڈنگ سے جاںبحق،شریف' شہبازاوررمضان بیہوش ہوگئے،

لوڈشیڈنگ اوربار بار ٹرپنگ کیخلاف سیکڑوں افرادنے ملتان میں ٹی چوک شاہ رکن عالم پر میپکودفاترسے میپکو ہیڈکوارٹرتک ریلی نکالی، پہاڑ پورمیں لوگوںنے لیہ کوٹ ادوسڑک بلاک کردی،خیر پور ٹامیوالی میںایک گھنٹہ بہاولپورروڈکوبلاک رکھا،پشاورمیں بھی لوڈشیڈنگ سے عوام پریشان رہے۔

 

Recommended Stories

Load Next Story