اداکارہ ودیابالن نے مٹھائی بیچنا شروع کردی  

ودیا بالن نے کولکتہ میں مٹھائی کی دکان پرکام شروع کردیا ہے


ویب ڈیسک November 27, 2016
ودیا بالن نے کولکتہ میں مٹھائی کی دکان پرکام شروع کردیا ہے

KARACHI: بالی ووڈ میں ڈرٹی گرل کے نام سے مشہور اداکارہ ودیا بالن نے اپنی فلم ''کہانی 2''کی تشہیر کے لیے مٹھائی بیچنا شروع کردی ہے۔

بالی ووڈ میں فلموں کی نمائش سے قبل تشہیری مہم بھی نہایت اہم سمجھی جاتی ہے جس سے فلم کی کمائی پر بھی گہرا اثر پڑتا ہے یہی وجہ ہے کہ کئی اداکار اور اداکارائیں فلموں کی تشہیر کے لیے مختلف طریقے استعمال کرتے ہیں لیکن اب ودیا بالن نے بھی فلم کی نمائش کے لیے نیا پیشہ اختیار کرلیا ہے۔



بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ودیا بالن نے اپنی آنے والی فلم ''کہانی 2'' کی تشہیر کے لیے کولکتہ میں مٹھائی کی دکان پر پہنچیں جہاں انہوں نے نہ صرف عام ملازمین کی طرح مٹھائی کی سجاوٹ کی بلکہ کافی دیر مٹھائی فروخت کرتی نظر آئیں جب کہ فلم کی تشہیر کے موقع پر ہدایتکار سجائے گھوش بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ ودیا بالن نے فلم میں منفی کردار ادا کیا ہے جب کہ فلم کی کہانی ماں بیٹی کے گرد گھومتی ہے۔



واضح رہے کہ اداکارہ ودیا بالن کی فلم ''کہانی 2''2 دسمبر کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔