امریکا میں پہلی باحجاب خاتون کی مقابلہ حسن میں شرکت

چاہتی ہوں کہ لوگ دیکھیں کہ مقابلہ حسن میں بھی لڑکی حجاب میں باوقار اور پر کشش نظر آتی ہے، حلیمہ ایڈن


ویب ڈیسک November 27, 2016
حلیمہ ایڈن مکمل طور پر جسم ڈھکا ہوا لباس پہن کر مقا بلہ حسن میں شرکت کریں گی ،فوٹو:ٹوئٹر

امریکی ریاست مینی سوٹا کے مقابلہ حسن میں صومالیہ سے تعلق رکھنے والی 19 سالہ حلیمہ ایڈن حجاب پہن کر حصہ لے رہی ہیں۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صومالیہ سے تعلق رکھنے والی 19 سالہ حلیمہ ایڈن پہلی باحجاب خاتون کے طور پر امریکی ریاست مینی سوٹا کے مقابلہ حسن میں شرکت کر رہی ہیں مقابلہ حسن میں شریک دیگر خواتین تیراکی کا مخصوص لباس پہن کرحصہ لیں گی وہیں حلیمہ ایڈن علیحدہ اورمکمل طور پر جسم ڈھکا ہوا لباس پہن کر جلوہ گر ہوں گی جس میں صرف ان کا چہرہ دکھائی دے گا کیوں کہ ان کا سر بھی اسکارف سے ڈھکا ہوگا، مقابلے کے منتظمین بھی حلیمہ ایڈن کے اس مخصوص لباس پہننے پر آمادہ ہو گئے ہیں۔



اس حوالے سے 19 سالہ حلیمہ ایڈن کا کہنا ہے کہ وہ اپنی مرضی سے حجاب پہن رہی ہیں کیوں کہ وہ چاہتی ہیں کہ لوگ دیکھیں کہ کوئی بھی لڑکی حجاب میں باوقار اور پر کشش نظر آتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔