کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ڈی ایس پی ٹریفک جاں بحق

گلشن اقبال کی کنیز فاطمہ سوسائٹی میں نامعلوم افراد نے ٹریفک پولیس اہلکاروں کی گاڑی پر فائرنگ کی۔


ویب ڈیسک November 27, 2016
گلشن اقبال کی کنیز فاطمہ سوسائٹی میں نامعلوم افراد نے ٹریفک پولیس اہلکاروں کی گاڑی پر فائرنگ کی۔ فوٹو:فائل

گلشن اقبال میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ڈی ایس پی ٹریفک فیض علی شگری جاں بحق جب کہ ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال کی کنیز فاطمہ سوسائٹی میں نامعلوم افراد نے ٹریفک پولیس اہلکار کی گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔ فائرنگ کے واقعے کے بعد ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر اہلکاروں کو قریبی اسپتال پہنچایا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ایک اہلکار جاں بحق ہوگیا جس کی شناخت ڈی ایس پی ٹریفک فیض علی شگری کے نام سے ہوئی۔

پولیس کے مطابق نامعلوم افراد کی گولیوں کا نشانہ بننے والے فیض علی شگری ڈی ایس پی ٹریفک ایئرپورٹ تعینات تھے جنہیں 2 موٹر سائیکل پر سوار 4 افراد نے نشانہ بنایا جب کہ زخمی ہونے والے دوسرے اہلکار کی بھی حالت تشویشناک ہے۔ دوسری جانب رینجرز اور پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرنے کے بعد ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔