اساتذہ کی بھرتیاں ایچ ایس ٹی کیلئے ٹیسٹ اتوار کو ہوگا

این جے وی، کمپری ہینسیوواسکول نارتھ ناظم آباد بلاک این،گرلز اسکول گلشن اقبال اوردیگراسکولوں میںٹیسٹ مراکز قائم.


Staff Reporter December 21, 2012
ٹیسٹ کیلیے صوبائی محکمہ تعلیم دوسرے سرکاری ادارے این ٹی ایس کو تقریباً17کروڑ51لاکھ 75ہزارروپے سے زائد ادا کریگا فوٹو: فائل

کراچی سمیت سندھ بھر میں اسکول اساتذہ کی بھرتیوں کے سلسلے میں مرحلہ وارتحریری ٹیسٹ اتوار 23 دسمبرسے شروع ہورہے ہیں، تحریری ٹیسٹ میں حکومت سندھ کا ایک ادارہ صوبائی محکمہ تعلیم دوسرے سرکاری ادارے این ٹی ایس کو تقریباً17کروڑ51لاکھ 75 ہزارسے زائد کی رقم ادا کرے گا ۔

ر یفارم سپورٹ یونٹ کے سربراہ پرویز سیہڑکے مطابق محکمہ تعلیم فی امیدوار این ٹی ایس کو350روپے معاوضہ اداکرے گا،پہلے مرحلے میں ایچ ایس ٹی(ہائی اسکول ٹیچر) کے تحریری ٹیسٹ اتوارکوصبح 10سے 12بجے کے دوران منعقدہوں گے ،محکمہ تعلیم نے سندھ بھرمیں ایچ ایس ٹی کے تحریری ٹیسٹ کے لیے 34ٹیسٹ مراکز قائم کیے ہیں، کراچی کے مختلف علاقوں میں قائم 5سینٹرمیں 5ہزارکے قریب مرد وخواتین امیدوارشریک ہوں گے تاہم صوبائی محکمہ تعلیم کے ذیلی ادارے ریفارم سپورٹ یونٹ اور این ٹی ایس کی جانب سے درست معلومات کیلیے تعاون نہ کیے جانے کے سبب امیدوارشدید ذہنی اذیت کا شکارہیں، این ٹی ایس نے امیدواروں کو معلومات کی فراہمی کے لیے جوٹیلی فون نمبرزدیے ہیں، اس پرکال ریسیونہ کرنے کی شکایت عام ہیں، بڑی تعدادمیں امیدواروں کو ایڈمٹ کارڈموصول نہیں ہوئے ہیں ۔

5

دوسری جانب ریفارم سپورٹ یونٹ میں محکمہ تعلیم کی جانب سے ٹیسٹ کی معلومات کے حوالے سے مقرر کیے گئے فوکل پرسن ضمیرکھوسو امیدواروں کو معلومات کی فراہمی کے لیے تیارنہیں ہیں ،صوبائی محکمہ تعلیم نے چندروزقبل جاری کیے گئے اپنے اعلامیے میں امیدواروں کو ریفارم سپورٹ یونٹ کے مذکورہ افسر سے ان کے فون نمبر پر رابطے کی ہدایت کی تھی تاہم جب امیدوارضمیرکھوسوسے رابطے کی کوشش کرتے ہیں تو امیدواروں کوجواب ملتاہے کہ صاحب ابھی ''میٹنگ''میں ہیں، بعد میں رابطہ کیاجائےامیدواروں نے صوبائی وزیرتعلیم سے اس سلسلے میں نوٹس لینے کی درخواست کی ہے ۔

علاوہ ازیں صوبائی محکمہ تعلیم نے ایچ ایس ٹی کے امیدواروں کو9بجے صبح تک امتحانی مراکز میں پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے، امیدواروںکے لیے کسی بھی قسم کی الیکٹرونک ڈیوائس(بشمول موبائل فون اورکیلکولیٹر)ٹیسٹ مرکز میں لے جانے پرپابندی ہوگی،صوبائی محکمہ تعلیم کی جانب سے کراچی میں این جے وی اسکول ،گورنمنٹ گرلز کمپری ہینسیوواسکول نارتھ ناظم آباد بلاک این،گورنمنٹ گرلز سیکنڈری اسکول گلشن اقبال بلاک 6نزد نیپاچورنگی،گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول سائیٹ نزدہینوپاک اورگورنمنٹ کمپری ہینسیووہائر سیکنڈری اسکول کورنگی ڈھائی میں ٹیسٹ مراکز قائم کیے گئے ہیں ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں