سہراب گوٹھ مقابلے میں ہلاک کیے جانیوالے دونوں افراد سپردخاک

عبدالستار کا تعلق تحریک انصاف سے تھا،مچھرکالونی سے حراست میں لیا گیا،ورثا


Staff Reporter December 21, 2012
مقتولین کے ورثا نے بتایا کہ دونوں افراد منگل اور بدھ کی درمیانی شپ مچھر کالونی سے حراست میں لیا گیا. فوٹو: فائل

سہراب گوٹھ کے علاقے میں پولیس مقابلے میں ہلاک کیے جانے والے دو نواں افراد عبدالستار ولد گل خان اور محمد آغا ولد سلطان محمد کی نماز جنازہ سپر ہائی وے پر ادا کی گئی۔

نماز جنازہ میں ورثا اورعلاقہ مکینوں کی بڑی تعداد موجود تھی ، نماز جنازہ کے بعد مقتولین کے ورثا اور علاقہ مکینوں نے پولیس مقابلے کے خلاف سپر ہائی وے پر احتجاج اور ٹریفک بلاک کردی ۔

4

اس موقع پر ورثا اور علاقہ مکینوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ مبینہ پولیس مقابلے میں مارے جانے والے عبدالستار کا تعلق پاکستان تحریک انصاف سے تھا اور سہراب گوٹھ یوسی 4کا کارکن تھا جبکہ مقتول محمد آغا صوبہ پنجاب سے اپنی والدہ کے علاج کے لیے کراچی آیا تھا ، واضح رہے کہ بدھ کو سہراب گوٹھ کے علاقے میں پولیس مقابلے کے دوران 2دہشت گردوں کے مارے جانے کا دعویٰ کیا تھا۔

تاہم مارےجانے والے افراد کی ورثا اور علاقہ مکینوں کی جانب سے شناخت کے بعد پولیس مقابلہ مبینہ ہو گیا تھا ،مقتولین کے ورثا نے بتایا کہ دونوں افراد منگل اور بدھ کی درمیانی شپ مچھر کالونی سے حراست میں لیا گیا اور بدھ کو مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک کردیا تھا، دوسری جانب سے پولیس نے موقف اپنا یا تھا کہ مقابلے میں مارے جانے والے دونوں افراد جرائم پیشہ ہیں اور عبدالستار کے خلاف مختلف تھانوں میں 7 مقدمات درج ہیں جس کا رابطہ کالعدم تنظیم کے کارندوں سے بھی تھا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں