خورشید شاہ کی جگہ بلاول کواپوزیشن لیڈر بنانے کا فیصلہ
والدہ کی نشست پرضمنی الیکشن لڑیں گے، 2018میں وزیر اعظم بنیں گے، خورشید شاہ
پیپلزپارٹی نے بلاول بھٹو زرداری کو والدہ کی نشست پر ضمنی انتخاب میں کامیاب کرواکر اپوزیشن لیڈربنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
سید خورشید شاہ نے بھی بلاول بھٹو زرداری کے ضمنی انتخاب میں حصہ لینے کی تصدیق کر دی جب کہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کا49یوم تاسیس بھرپور انداز میں منانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ 30نومبر سے 6دسمبر تک بلاول ہاؤس لاہور میں کنونشز منعقد کیے جائیں گے۔
تمام اراکین پار لیمنٹ اور عہدیدار ان لاہور پہنچیں، ہم سب بھٹو ہیں اور بھٹو شہید کا مشن مکمل کریں گے۔ ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو نے پارٹی اراکین کے مطالبے پرپار لیمانی سیاست میں آنے کا فیصلہ کرلیا ہے اورآصف زداری کی وطن واپسی پراس حوالے سے حتمی فیصلہ ہوجائے گا جبکہ اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے اس کی تصدیق کر تے ہوئے کہا ہے کہ بلاول بھٹو اپنی والدہ بینظیر بھٹو کی نشست پر قومی اسمبلی کی نشست پر حصہ لیں گے اور اب اپوزیشن لیڈر اور 2018 میں اس ملک کے وزیراعظم بنیں گے ہم سب چاہتے ہیں کہ بلاول بھٹو اب پار لیمنٹ کی سیاست میں بھی اپنا کردار ادا کر یں گے اور ہم سب انکے ساتھ ہوں گے جبکہ دوسری طرف پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے اپنے ٹویٹر پیغام میں مزید کہا کہ پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس کی تقریبات میں شاعروشاعری اور موسیقی سمیت دیگر ثقافتی پروگرام بھی ہوں گے۔
اس حوالے سے 30 نومبر کویوم تاسیس کی مرکزی تقریب ہوگی یکم دسمبر کوبلوچستان کے کارکنوں کا کنونشن ہوگا،2 دسمبرکوخیبر پختونخوا ،3دسمبر کو جنوبی پنجاب ،4دسمبر کوآزادکشمیرو گلگت بلتستان ،5دسمبرکو سینٹرل اور 6دسمبر کو سندھ کے کارکنوں کا کنونشن اوراختتامی تقر یب منعقد کی جائیگی اوران تقریبات کوکامیاب بنانے کے لیے بلاول بھٹو نے تمام اراکین کو لاہور پہنچے کی بھی ہدایت جاری کیں اور بلاول بھٹو نے اپنے ٹویٹر پیغام میں یہ بھی کہا ہے کہ یوم تاسیس کو بھرپورانداز میں منایا جائیگا ہم سب بھٹو ہیں۔