منور حسن کا دورہ احسن العلوم مولانا اسماعیل کی شہادت پر تعزیت

سید منورحسن نے جامعہ کے استاد مولانا محمد اسماعیل کی شہادت پرجامعہ احسن العلوم کےمہتمم مفتی زر ولی سےاظہارتعزیت کیا۔


Staff Reporter/Cultural Reporter December 21, 2012
جامعہ کے استاد مولانا محمد اسماعیل کی شہادت پرجامعہ احسن العلوم کے مہتمم مفتی زر ولی سے اظہار تعزیت کیا۔ فوٹو: آئی این پی ، فائل

جما عت اسلامی پاکستان کے امیر سید منورحسن نے گلشن اقبال میں واقع دارالعلوم احسن العلوم کا دورہ کیا اور دہشت گردوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے جامعہ کے استاد مولانا محمد اسماعیل کی شہادت پرجامعہ احسن العلوم کے مہتمم مفتی زر ولی سے اظہار تعزیت کیا۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ جماعت اسلامی کراچی کے امیرمحمد حسین محنتی، سیکریٹری نسیم صدیقی، نائب امیر برجیس احمدبھی موجود تھے، دریں اثناسید منور حسن نے اشرف المدارس کے دورے کے دوران حکیم اختر کی عیادت کی اور حکیم مظہر حسین سے بھی ملاقات کی۔

اس موقع پر سید منورحسن نے اشرف المدارس پر پولیس کے چھاپے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ مساجد و مدارس کے اساتذہ اور علمائے کرام کو منبر ومحراب کی حفاظت کیلیے متحد ہونا ہوگا، انھوں نے کہاکہ امریکی ایما پر مدارس و مساجد پر چھاپے اور علمائے کرام کو بدنام کرنے کا جو سلسلہ پرویزمشرف کے دور میں شروع ہوا تھا وہ آج بھی جاری ہے، مسلسل مدارس پر چھاپے مارے جارہے ہیں مدارس اسلام کے قلعے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں