مخدوم فیصل صالح حیات کا تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ
مخدوم فیصل صالح حیات نے جنوری میں جلسہ کر کے تحریک انصاف میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا ہے۔
سینئر سیاستدان مخدوم فیصل صالح حیات نے تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا ہے اور ان کی جانب سے جلد ہی باقاعدہ اعلان بھی متوقع ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فیصل صالح حیات سے اس ضمن میں تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے 2 ملاقاتیں کی ہیں اورانھیں تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت دی، فیصل صالح حیات نے شاہ جیونہ میں جلسہ کرکے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کرنے کا کہا ہے اور جلسے میں چیرمین تحریک انصاف سمیت پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کو آنے کا کہا ہے جب کہ شاہ محمود قریشی نے انہیں پیشکش کی ہے کہ وہ اسلام آباد یا لاہور میں کسی ایک مقام پرپارٹی قیادت کے ہمراہ تحریک انصاف میں شمولیت کااعلان کریں۔
یاد رہے کہ فیصل صالح حیات نے پیپلزپارٹی پارلیمینٹرین میں شمولیت کے بعد سابقہ وزیر دفاع راؤ سکندرکے ذریعے (ق) لیگ میں شمولیت اختیارکی تھی اور جنرل پرویز مشرف کے کہنے پرانہوں نے سابق وزیراعظم میرظفراللہ خان جمالی کو ووٹ دے کر وزیر اعظم بنوایا تھا۔