افغانستان میں امریکی ڈرون حملے میں داعش کے 7 کارندے ہلاک

امریکی ڈرون حملے میں داعش کے شدت پسندوں کے اسلحہ و بارود کا ذخیرہ بھی تباہ ہوا، ترجمان گورنر ننگر ہار


ویب ڈیسک November 28, 2016
پولیس نے پچھیراگم ضلع میں آپریشن کے دوران داعش کے 2 دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔ فوٹو: فائل

LONDON: افغان صوبے ننگر ہار میں امریکی ڈرون حملے میں کالعدم تنظیم داعش کے 7 کارندے ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے۔

افغان صوبے ننگر ہار کے گورنر کے ترجمان کے مطابق امریکی ڈرون طیاروں نے ضلع ہسکا مینا کے علاقے غرغری میں حملہ کر کے شدت پسندوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں داعش کے 7 کارندے ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے۔

ننگرہار کے ترجمان کے مطابق امریکی ڈرون حملے میں داعش کے شدت پسندوں کے اسلحہ و بارود کا ذخیرہ بھی تباہ ہوا جب کہ حملے میں کوئی سول شہری زخمی نہیں ہوا۔ قبل ازیں پولیس نے پچھیراگم ضلع میں آپریشن کے دوران داعش کے 2 دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |