افغانستان میں بم دھماکے سے 2 سیکیورٹی اہلکار ہلاک 5 شہری زخمی
افغان اہلکارصوبہ نمروزمیں مارے گئے،5 افراد زخمی،برطانیہ کی طرف سےفوجی انخلا کےاعلان کاخیرمقدم کرتے ہیں،افغان صدر۔
افغانستان میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار ہلاک اور 5 شہری زخمی ہوگئے۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق صوبہ نمروز کے دارالحکومت زرانج میں پولیس کی گاڑی سڑک کنارے نصب بم سے ٹکرا کر تباہ ہوگئی جس میں 2 پولیس اہلکار ہلاک اور 5 شہری زخمی ہوگئے زخمیوں میں ایک خاتون پولیس اہلکار بھی شامل ہے۔ صوبہ پکتیکا میں جارجیا کا ایک فوجی لاپتہ ہوگیا۔ دوسری طرف افغان صدر حامد کرزئی نے برطانوی وزیر اعظم کی طرف سے افغانستان سے 0038 فوجیوں کے انخلاکا خیر مقدم کیا ہے، انھوں نے کہا کہ افغان فورسز ملک کا کنٹرل سنبھالنے کیلیے تیار ہیں۔
افغان وزیر خارجہ زلمے رسول نے کہا ہے کہ طالبان سے مذاکرات اس شرط پر کیے جاسکتے ہیں کہ وہ تشدد چھوڑ دیں اور افغان آئین کو تسلیم کر لیں۔سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے افغان وزیر خارجہ نے کہاکہ2014 میں غیر ملکی افواج کے افغانستان سے انخلا کے بعد بھی اندرونی اور بیرونی خطرات سے نمٹنے کیلیے نیٹو کے کچھ دستوں کی موجودگی ضروری ہے۔ ادھر امریکی استغاثہ نے کہاہے کہ وہ افغانستان میں 16افغانوں کو مبینہ طور پر ہلاک کرنیوالے امریکی فوجی رابرٹ بیلز کیلیے سزائے موت کا مطالبہ کرینگے۔