دنیا کی بہترین فوج کی قیادت پرفخرہے جنرل راحیل شریف

کورکمانڈرز کے تعاون کے بغیر کامیابیوں کا حصول ممکن نہیں تھا، آرمی چیف


ویب ڈیسک November 28, 2016
کورکمانڈرز کے تعاون کے بغیر کامیابیوں کا حصول ممکن نہیں تھا، آرمی چیف، فوٹو؛ آئی ایس پی آر

ISLAMABAD: آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں جنرل راحیل شریف کی خدمات پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔



پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیرصدارت جی ایچ کیو میں الوداعی کورکمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں نئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت کور کمانڈرز اور پرنسپل اسٹاف افسروں نے بھی شرکت کی۔

جنرل راحیل شریف کے بارے میں آپ کیا جانتے ہیں؟ ان سوالوں کا جواب دیجئے





آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس میں کورکمانڈرز نے جنرل راحیل شریف کی خدمات پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا، جنرل راحیل شریف نے جنرل قمر جاوید باجوہ کو آرمی چیف بنے پر مبارکباد دی اور بھرپورتعاون پر کور کمانڈرز کو سراہتے ہوئے کہا کہ کورکمانڈرز کے تعاون کے بغیر کامیابیوں کا حصول ممکن نہیں تھا جب کہ دنیا کی بہترین فوج کی قیادت پرفخرہے۔

[poll id="1269"]



دوسری جانب جنرل راحیل شریف اپنی تین سالہ مدت مكمل كركے آج پورے اعزاز كے ساتھ رخصت ہو رہے ہیں جس کے بعد جنرل قمر جاوید باجوہ ان كی جگہ سنبھال لیں گے، تبدیلی كمانڈ كی یہ شاندارتقریب جی ایچ كیو سے ملحقہ ہاكی گراونڈ میں ہوگی جس كے لیے تیاریاں كئی دن سے جاری ہیں اور انہیں حتمی شكل دی جارہی ہے۔



تقریب میں ریٹائر ہونے والے آرمی چیف جنرل راحیل شریف پاک فوج کے نئے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ كو روایتی چھڑی پیش كریں گے، نئے آرمی چیف فرمان امروز جاری كریں گے جب کہ پاك فوج كا چاق و چوبند دستہ اپنے سربراہ كو گارڈ آف آنر پیش کرے گا۔



تقریب میں مسلح افواج كے افسران، سیاسی شخصیات اور سفارت كاروں كو بھی مدعوكیا گیا ہے، تقریب کے لیے سخت سیكیورٹی انتظامات كیے گئے ہیں، ٹریفك پلان كو بھی حتمی شكل دیدی گئی ہے، تقریب میں شركت کے لیے آنے والے مہمانوں كو راستے فراہم كیے جائیں گے، پاك فوج كے جوان مال روڈ اور ملحقہ شاہراہوں كا كنٹرول سنبھال لیں گے جب كہ فوجی ہیلی كاپٹر فضائی نگرانی كریں گے

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |