سعودی عرب کی جیل میں سزائے موت کے قیدی کی شادی

انتظامیہ کی جانب سے قیدی کو جیل ہی میں شادی کی مناسبت سے ہر قسم کی سہولت فراہم کی گئی


ویب ڈیسک November 28, 2016
نجران میں واقع جیل میں قید سالم حسن الکربی سزائے موت پر عمل درآمد کا منتظر ہے فوٹو: العربیہ

سعودی عرب کے علاقے نجران میں جیل انتظامیہ نے سزائے موت کے ایک قیدی کی شادی کرادی۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سعودی عرب کے علاقے نجران میں واقع جیل میں قید سالم حسن الکربی سزائے موت پر عمل درآمد کا منتظر ہے لیکن جیل کی انتظامیہ نے سالم حسن الکربی کی شادی اس کی قبیلے کی ایک خاتون کے ساتھ کرانے کا اہتمام کر ڈالا۔ اس سلسلے میں الکربی کو جیل میں ہرممکن سہولت فراہم کی گئی تھی۔شادی کی اس تقریب میں جیل انتظامیہ اور قیدیوں کے علاوہ محکمہ جیل خانہ جات اور اطلاعات کے سربراہان نےبھی شرکت کی۔

نجران جیل کے سپرنٹنڈنٹ کرنل الشمری کا کہنا ہے کہ ملزم الکربی کو جیل میں شادی کے لیے ہر ممکن سہولت فراہم کی گئی تھی۔ ان کا خیال ہے کہ حکام کو جیلوں میں قیدیوں کو اس طرح کے مواقع فراہم کرتے رہنا چاہیے تاکہ قیدیوں کو بھی خوشیوں کے مواقع میں شریک رکھا جاسکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں