پی آئی اے کا اندرون ملک پروازوں کے کرائے میں 30 فیصد کمی کا اعلان

کرائے میں رعایت کراچی، لاہور، اسلام آباد، ملتان اور فیصل آباد کے روٹ پر چلنے والی پروازوں میں ہوگی، ترجمان


ویب ڈیسک November 28, 2016
کرائے میں رعایت کراچی، لاہور، اسلام آباد، ملتان اور فیصل آباد کے روٹ پر چلنے والی پروازوں میں ہوگی، ترجمان، فوٹو؛ فائل

NEW DELHI: پی آئی اے نے اندرون ملک پروازوں کے کرائے میں 30 فیصد کمی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے یہ پروازیں صرف رات 12 بجے سے صبح 6 بجے تک ہوں گی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :2018 میں ایئرلائن کے طیاروں کی تعداد 50 ہوجائے گی، چیئرمین پی آئی اے

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن نے اندرون ملک پروازوں کے کرایوں میں 30 فیصد تک کمی کا اعلان کردیا ہے۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق کرایوں میں کمی کراچی ،لاہور، اسلام آباد ،ملتان اور فیصل آباد کی روٹ والی پروازوں کے لیے کی گئی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: پی آئی اے کو سعودی حکومت کی جانب سے اعلی کارکردگی کا ایوارڈ

ترجمان نے مزید بتایا کہ رعایتی کرایوں والی پروازیں صرف رات 12 سے صبح 6 بجے تک کے لیے ہوں گے جب کہ رعایتی ٹکٹ کا اجرا آج رات سے ہی ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں