بلوچستان کے مختلف اضلاع میں حساس اداروں کی کارروائی 2 دہشتگرد ہلاک اور 2 گرفتار
ضلع سبی میں کالعدم تنظیم کے ٹھکانے سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا گیا، ترجمان ایف سی
بلوچستان کے مختلف اضلاع میں حساس ادارے اور ایف سی کی مختلف کارروائیوں میں 2 دہشت گرد ہلاک اور 2 گرفتار ہوگئے جب کہ کالعدم تنظیم کے ٹھکانے سے بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا۔
ترجمان فرنٹیئر کانسٹیبلری کے مطابق حساس ادارے اور ایف سی نے بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی تو علاقے میں موجودہ دہشت گردوں نے سیکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کردی جس کے بعد دوطرفہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور فورسز کی جوابی کارروائی میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ ترجمان کےمطابق مقابلے میں دہشت گردوں کے 2 ساتھیوں کو بھی گرفتار کرلیا گیا جب کہ دہشت گردوں کے 5 ٹھکانے بھی تباہ کردیئے گئے۔
دوسری جانب ترجمان نے بتایا کہ ایف سی اور حساس ادارے نے ضلع سبی کے علاقے سنجان میں بھی کالعدم تنظیم کے ٹھکانے پر سرچ آپریشن کیا اور اس دوران بڑی تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا گیا جس میں راکٹ لانچر، 10 کلو بارود، تیار شدہ دیسی ساختہ بم ، بارودی سرنگیں ،2 رائفل اور مواصلاتی آلات بھی شامل ہیں۔