امریکا میں اوہائیو یونیورسٹی پرمسلح شخص کا حملہ 11 افراد زخمی

حملہ آور کی شناخت عبدالرازق علی آرتن کے نام سے ہوئی ہے جو کہ صومالی نژاد اور اسکول کا طالب علم تھا


ویب ڈیسک November 28, 2016
پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے یونیورسٹی کی عمارت کو گھیرے میں لے لیا. فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

امریکی ریاست اوہائیو کی اوہائیو اسٹیٹ یونیورسٹی میں چاقو بردار حملہ آور نے 11 افراد کو زخمی کر دیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست اوہائیو کے شہر کولمبس میں واقع اوہائیو اسٹیٹ یونیورسٹی کے اندر کار میں بیٹھے ایک شخص نے پہلے پیدل چلنے والوں کے متعین راستے پر اپنی گاڑی چڑھا دی اور پھر تیز دھارے آلے سے وار کر کے 11 افراد کو زخمی کر دیا۔



یونیورسٹی انتظامیہ نے حملہ آور کی شناخت عبدالرازق علی آرتن کے نام سے کی ہے جو کہ صوما لی نژاد اور اسکول کا طالب علم تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور کو ہلاک کردیا گیا ہے جب کہ حملے میں زخمی ہونے والوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں