سال 2012 میں صرف 8 لاکھ افراد نے ٹیکس دیاوزیرخزانہ

چند سال سے ٹیکس دہندگان کی تعداد میں نمایاں کمی آئی ہے،ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ


INP/INP December 21, 2012

KARACHI: سال 2012 ء میں اب تک صرف8 لاکھ 10ہزار افراد نے اپنی آمدنی پر ٹیکس ادا کیا۔

وزیرخزانہ ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ رواں سال33 لاکھ 90 ہزارافراد کونیشنل ٹیکس نمبرز جاری ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ چند سال سے ٹیکس دہندگان کی تعداد میں نمایاں کمی آئی جوسال2009 تک صرف 16 لاکھ افراد تک محدود رہی۔

09

دوسری جانب وزیر مملکت برائے خزانہ و سرمایہ کاری سلیم مانڈوی والا کا کہنا ہے کہ ٹیکس ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ نہ اٹھانے والے ٹیکس نادہندگان کو پاسپورٹ اور شناختی کارڈ کی منسوخی اور بینک اکاؤنٹ سیل کرنے اور نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے جیسے جرمانوں کا سامنا ہوگا۔ گزشتہ سال سے ٹیکس جمع کرانیوالے افراد اور کمپنیوں نے رواں سال کم آمدنی ظاہر کرکے ٹیکس جمع کرانے سے گریز کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |