پروٹیزسے جان چھوٹتے ہی آسٹریلوی کپتان کو پاکستان کی فکر ستانے لگی

پاکستان کے خلاف سیریز کا آغاز بھی نائٹ ٹیسٹ سے ہوگا

پاکستان کے خلاف سیریز کا آغاز بھی نائٹ ٹیسٹ سے ہوگا: فوٹو: فائل

پروٹیز سے جان چھوٹتے ہی آسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھ کو پاکستان کی فکر ستانے لگی، انھوں نے اپنے کھلاڑیوںکو خبردار کیا کہ گرین کیپس کو قابو کرنے کیلیے انھیں سخت محنت کرنا پڑے گی۔


آسٹریلیا کو جنوبی افریقہ کے ہاتھوں اگرچہ سیریز میں 2-1 سے شکست ہوئی تاہم ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میں کامیابی سے اس کا کافی اعتماد بحال ہوچکا، پاکستان کے خلاف سیریز کا آغاز بھی نائٹ ٹیسٹ سے ہوگا۔ اسمتھ کہتے ہیں کہ پاکستان ٹیم حالیہ کچھ عرصے میں اچھی کرکٹ کھیل رہی ہے، اس کے پاس کچ بہترین کرکٹرزموجود ہیں، ہمیں ان پر قابو پانے کیلیے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لانا ہوگا۔

اسمتھ نے پروٹیز کے خلاف آخری ٹیسٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے جو پرفارمنس ایڈیلیڈ میں پیش کی اسی پر ہی ہمیں آگے بڑھنے کی ضرورت ہے، یہ ٹیم میں شامل ہونے والے نوجوان کھلاڑیوں کے لیے بھی اچھا آغاز ثابت ہوا ہے، آپ راتوں رات سپر اسٹارز نہیں بن سکتے تاہم آپس میں مل کر ایک ساتھ کھیلنے سے پرفارمنس میں مزید بہتری آئے گی اور سب ایک دوسرے کا کھیل سمجھنے لگیں گے مگر اس کیلیے بدستور بہت کام کرنے کی ضرورت ہے۔
Load Next Story