مسلم لیگ ن نے میری وفا کی قدر نہیں کیسردارمشتاق

سیاسی پارٹیاں گٹھ جوڑکررہی ہیں،خرم دستگیر،نئی حلقہ بندیوں کی ضرورت نہیں،وسیم اختر


Monitoring Desk December 21, 2012
قوم ن لیگ اورپیپلزپارٹی کوآزماچکی،کیاتبدیلی لائیں گی،اعظم سواتی’’کل تک‘‘میں گفتگو فوٹو : فائل

پاکستان پیپلزپارٹی میں چند روز قبل شمولیت اختیار کرنے والے سردارمشتاق خان نے کہا ہے کہ میں نے مسلم لیگ ن میں20سال گزارے ہیں۔

ایک طرح سے اپنی جوانی ن لیگ کی نذرکردی، مشرف دور کی تلخیاں بھی دیکھیں،جب سب لوگ بھاگ گئے لیکن میں ثابت قدم رہامگر ن لیگ نے میری وفا کی قدرنہیں کی ۔ایکسپریس نیوز کے پروگرام''کل تک'' میں اینکرجاویدچوہدری سے گفتگومیں انھوں نے کہا کہ جن کے بارے میں نوازشریف نے جلسہ عام میں کہاکہ گوہر ایوب اور عمرایوب نے میری کمرمیں خنجر گھونپا اور گوہرایوب و عمر ایوب نواز شریف کے بارے میں جوکہتے تھے وہ الگ بات ہے لیکن میاں صاحب نے میری20سالہ خدمات کو فراموش کردیا۔

10

مسلم لیگ ن کے رہنما خرم دستگیر نے کہاکہ انتخابات کے قریب ہونے کی وجہ سے تمام سیاسی پارٹیاں گٹھ جوڑ کررہی ہیں ابھی کسی کے لیے بھی ٹکٹ فائنل نہیں ہوئے،سردار مشتاق خان کاپارٹی چھوڑنے کافیصلہ ان کا ذاتی ہے۔ایم کیو ایم کے رہنما وسیم اختر نے کہاکہ الیکشن کے قریب نئی حلقہ بندیوںکی بات کچھ سمجھ نہیں آتی،اگرنئی حلقہ بندی کرناتھی تو سارے ملک میں ہونی چاہیے،صرف کراچی کی حلقہ بندی کیوں کی جارہی ہے،حلقہ بندی کا ہمیں کوئی خوف نہیں ہے اعظم خان سواتی نے کہاکہ عمران خان کی نظرملک کے نوجوانوں پرہے ملک کے نوجوان ہی قوم کی تقدیرسنوار سکتے ہیں قوم نے ن لیگ اور پیپلزپارٹی کودو دو مرتبہ آزما لیااب انھوں نے کیا تبدیلی لانی ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |