پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 روپے لیٹر اضافے کا امکان

سپریم کورٹ کے حکم کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری مہینے کے آخری دن بھیجی جاتی ہے، اوگرا حکام


Numainda Express November 29, 2016
سپریم کورٹ کے حکم کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری مہینے کے آخری دن بھیجی جاتی ہے، اوگرا حکام: فوٹو؛ فائل

دسمبر میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں6 روپے تک اضافے کا امکان ہے۔

اوگرا ذرائع کے مطابق یکم دسمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیلیے سمری کی تیاری شروع کردی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق یکم دسمبر سے پٹرول کی قیمت میں 6 روپے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے 3 روپے، لائٹ ڈیزل 3 روپے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 4 روپے اضافے کا امکان ہے۔

اوگرا حکام کے مطابق سپریم کورٹ کے حکم کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری مہینے کے آخری دن بھیجی جاتی ہے، اس حوالے سے وفاقی کابینہ فیصلہ کرتی ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمت نئے مہینے سے کیا ہونی چاہیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں