10کروڑ ڈالر کی سعودی امداد بجلی بحران پر خرچ کرنیکا فیصلہ

رمضان میں بھی بجلی کی لوڈشیڈنگ کم نہ ہونے پر صدر کا شدید اظہار برہمی

رمضان میں بھی بجلی کی لوڈشیڈنگ کم نہ ہونے پر صدر کا شدید اظہار برہمی۔ فائل فوٹو

وفاقی حکومت نے سعودی عرب کی جانب سے ملنے والی دس کروڑ ڈالر کی گرانٹ بجلی بحران کے حل کیلئے سرکلر ڈیٹ کی مد میں استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایکسپریس کو بتایا گیا ہے کہ ماہ رمضان میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کم نہیں کیا جا سکا جس پر ایوان صدر نے بھی سخت نوٹس لیا ہے۔


وزارت پٹرولیم ، وزارت پانی و بجلی اور وزارت خزانہ کے منصوبہ ساز براہ راست بجلی بحران کے ذمے دار ہیں جو بجلی کی بد انتظامی پر قابو پانے میں ناکام ہو گئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی پی پیز کو فوری ادائیگیاں کر کے بجلی کی پیداوار میں اضافہ کیا جائیگا۔ وزارت خزانہ پہلے مرحلہ میں 20 ارب روپے کی فوری ادائیگیاں کریگی اور سعودی گرانٹ بھی اس میں شامل کی جائیگی۔

ذرائع کیمطابق وزیر اعظم کی زیر صدارت توانائی کمیٹی کے اجلاس میں بھی یہ تجویز زیر غور آئی ہے بعد ازاں صدر مملکت اور وزیر اعظم ملاقات میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کم نہ کر سکنے پر شدید برہمی کا اظہار کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی پی پیز اور پی ایس او کو فوری ادائیگیوں کے بعد آئندہ دو دنوں میں کم از کم سحروافطار میں لوڈ شیڈنگ نہیں ہوا کریگی ۔

Recommended Stories

Load Next Story