پولیو ورکرزقتل کیسجلد قاتلوں تک پہنچ جائیں گےایس پی انویسٹی گیشن

ڈی آئی جی ویسٹ کی سربراہی میں قائم تحقیقاتی ٹیم اور حساس ادارے تحقیقات کر رہے ہیں


Staff Reporter December 21, 2012
ڈی آئی جی ویسٹ کی سربراہی میں قائم تحقیقاتی ٹیم اور حساس ادارے تحقیقات کر رہے ہیں فوٹو: فائل

انسداد پولیو مہم کے دوران فائرنگ سے جاں بحق ہونے والی خواتین کے قتل کے الزام میں شہرکے مختلف علاقوں میں پولیس کے سرچ آپریشن کے دوران حراست میں لیے گئے70 مشتبہ افراد سے حساس ادارے اور پولیس کی تحقیقاتی ٹیمیں مشترکہ تفتیش کررہی ہیں۔

تفتیش آخری مراحل میں ہے بہت جلد قاتلوں تک پہنچ جائیں گے،ایس پی انویسٹی گیشن ضلع ملیر ملک الطاف سے ایکسپریس کی بات چیت ۔قائدآباد کے علاقے لانڈھی گلشن بونیرمیں انسداد پولیومہم کے دوران نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والی فہمیدہ اوراس کی بھانجی مدیحہ کے قتل کے الزام میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 34 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا تھا۔

ڈیروں اور دیگر مقامات سے ملنے والے اسلحہ اور خواتین کے قتل میں استعمال ہونے والی گولیوں کے خول کوفارنسک لیبارٹری بھیج دیا گیا، آئندہ 24 گھنٹے میں رپورٹ مل جائے گی انھوں نے بتایا کہ ممکن ہے کہ حراست میں لیے جانے والے34 ملزمان کا تعلق اسی گروپ سے ہو جو انسداد پولیو مہم میں شریک لوگوں کا قتل کر رہے ہوں اور یہ بھی ہو سکتا ہے اس میں سے کوئی بھی واردات میں ملوث نہ ہو۔

بلدیہ ٹاؤن میں قتل ہونے والی انسداد پولیو مہم کی ورکرکنیز اور اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے گیارہ راجہ تنویر کالونی میں قتل کی جانے والی نسیم اختر کے قتل کے الزام میں حراست میں لیے جانے والے36 افراد سے بھی ڈی آئی جی ویسٹ کی سربراہی میں قائم تحقیقاتی ٹیم اور حساس ادارے تحقیقات کر رہے ہیں بہت جلد واردات میں ملوث ملزمان کومیڈیا کے سامنے لایا جائے گا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں