پی پی کا کوئی بھی اتحاد مقابلہ نہیں کرسکتا شرجیل میمن

پیپلز پارٹی کے ورکرز اور جیالوں کو کوئی کمزور نہ سمجھے وہ اپنی قیادت کے لیے جان بھی نچھاورکردیں گے،شرجیل میمن

پیپلز پارٹی کے ورکرز اور جیالوں کو کوئی کمزور نہ سمجھے وہ اپنی قیادت کے لیے جان بھی نچھاورکردیں گے،شرجیل میمن فوٹو: فائل

سندھ کے وزیراطلاعات شرجیل میمن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے' کوئی بھی اتحاد اس کا مقابلہ نہیں کرسکتا ۔


انھوں نے کہا کہ اقتدار کے لالچ میں لوٹے اور آمریت کا ساتھ دینے والے کتنی بھی کوشش کریں لیکن کامیابی ان کے مقدر میں نہیں ۔انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے ورکرز اور جیالوں کو کوئی کمزور نہ سمجھے وہ اپنی قیادت کے لیے جان بھی نچھاورکردیں گے ۔
Load Next Story