بھارتی ریاست آسام میں پولیس کی فائرنگ سے4مطاہرین ہلاک

پونے دولاکھ افراد نقل مکانی پر مجبور، علاقے میں مزید اہلکار تعینات

پونے دولاکھ افراد نقل مکانی پر مجبور، علاقے میں مزید اہلکار تعینات فائل فوٹو

بھارتی ریاست آسام کے شہر کھوکھر اجھاڑ میں پولیس کی فائرنگ سے 4 افراد ہلاک ہوگئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق املاک کونقصان پہنچانے والے 4 مظاہرین کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا ہے ۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پولیس نے خونریزی اور نسلی فسادات روکنے کیلیے شرپسندوں کو دیکھتے ہی گولی ماردینے کے احکام جاری کیے تھے۔

مقامی بوڈو قبیلے اور مسلمانوں کے مابین جاری فسادات کے دوران گزشتہ چار روز میں 38افراد ہلاک ور متعدد زخمی ہوچکے ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں فسادات پر قابو پانے کیلیے مزید نفری تعینات کردی گئی ہے۔ فسادات میں 80 گھر نذر آتش کر دیے گئے، جبکہ ایک لاکھ 70ہزار افراد نقل مکانی پر مجبور ہو گئے ہیں۔ دریں اثناء بھارتی سیکریٹری داخلہ آر کے سنگھ نے کہا ہے کہ ریاست آسام میں حالیہ تشدد کے واقعات میں بنگلہ دیش ملوث نہیں ہے


جبکہ ریاستی انتظامیہ سے کہا گیا ہے کہ نسلی فسادات کے سرغنہ عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے ۔اے ایف پی کے مطابق پولیس کوچاولوں کے کھیت سے اورسڑک کے کنارے پڑی 12لاشیں ملی ہیں۔

 
Load Next Story