کراچی فائرنگ سے 2 ہلاک سی آئی ڈی اہلکار سمیت 9 زخمی

رضویہ میں مذہبی جماعت کا ہمدرد فائرنگ کا نشانہ بنا، جیکب لائن میں بینک ملازم قتل


Staff Reporter December 21, 2012
رضویہ میں مذہبی جماعت کا ہمدرد فائرنگ کا نشانہ بنا، جیکب لائن میں بینک ملازم قتل۔ فوٹو: فائل

شہر کے مختلف علاقوں میں جمعرات کو فائرنگ کے واقعات میں اہلسنت و الجماعت کے ہمدرد سمیت 2 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ دستی بم حملوں اور فائرنگ کے واقعات میں سی آئی ڈی کے اہلکار اور دو بھائیوں سمیت9افراد زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق رضویہ تھانے کی حدود گولیمار زین العابدین انسٹی ٹیوٹ کے سامنے نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے 38 سالہ محمد رحمٰن ولد محمد رشید 2 گولیاں لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔ مقتول کی لاش عباسی شہید اسپتال پہنچائی گئی۔ مقتول شادمان ٹاؤن سیکٹر 14/A کا رہائشی تھا۔ اہلسنت و الجماعت کے ترجمان مولانا اکبر سعید فاروقی نے بتایا کہ مقتول ان کا ہمدرد تھا۔لائنز ایریا جیکب لائن میں واقع تھانوی مسجد کے قریب گھات لگائے نامعلوم مسلح افراد نے رکشے میں سوار 55سالہ عاشق عباس ولد قاسم علی کو فائرنگ کر کے زخمی کردیا جبکہ رکشا ڈرائیور معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔

رکشا ڈرائیور اپنی مدد آپ کے تحت زخمی کو پرائیویٹ اسپتال لے کرپہنچا تاہم اسپتال کی جانب سے انکار کر نے زخمی کو سول اسپتال پہنچایا جا رہا تھا کہ زخمی شخص راستے میں دم توڑ گیا۔ بریگیڈ پولیس کے مطابق مقتول مکان نمبر 1317/18 لائنز ایریا سیکٹر ون کا رہائشی اور بینک الحبیب کا ملازم تھا۔

12

کلری تھانے کے علاقے ماڑی پور روڈ پر واقع دعا ہوٹل پر نامعلوم ملزمان چلتی ہوئی موٹر سائیکل سے دستی بم پھینک کر فرار ہو گئے جس کے پھٹنے سے ہوٹل میں بیٹھے5 افراد 30 سالہ مراد ولد عظیم اللہ،23 سالہ نذیر گل ولد زرگل،25 سالہ جاوید ولد روشن خان ،28 سالہ سعید امین خان ولد مسرور خان اور معاروف خان زخمی ہو گئے۔

دھماکا دیسی ساختہ دستی بم سے کیا گیا۔ کلفٹن پل کے نیچے پولیس لائنز کوارٹرز کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سیسی آئی ڈی اہلکار نورالاامین ولد محمود خان زخمی ہو گیا ، پاکستان بازار کے علاقے اورنگی ٹائون نمبر15 میں گھر کے قریب2نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے45 سالہ اعجاز عرف مشکا ولد یونس زخمی ہو گیا جسے سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں