کےالیکٹرک صارفین کے لیے بجلی 48 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنےکی منظوری

بجلی کی قیمت میں اضافہ ماہانہ فیول سرچارج کی مد میں کیا گیا


ویب ڈیسک November 29, 2016
اکتوبرمیں بجلی پیداوار پر فیول لاگت 72 کروڑ32 لاکھ روپے اضافی رہی، کےالیکٹرک کا موقف فوٹو: فائل

DERA ISMAIL KHAN/ ISLAMABAD: نیشنل الیکٹرک پاورریگولیٹری اتھارٹی نے کےالیکٹرک کی درخواست پر فی یونٹ بجلی 48 پیسے مہنگی کرنےکی منظوری دے دی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق نیشنل الیکٹرک پاورریگولیٹری اتھارٹی کے چیئرمین طارق سدوزئی کی صدارت میں کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی مہنگی کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔

کے الیکٹرک کا موقف تھا کہ اکتوبرمیں ایک ارب 51 کروڑیونٹ سے زائد بجلی فروخت کی گئی، جس کی پیداواری لاگت مقررہ حد سے 72 کروڑ 32 لاکھ روپے اضافی رہی، اس لئے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 47.86 پیسے فی یونٹ اضافہ کرنے کی اجازت دی جائے، جسے نیپرا نے منظورکرلیا۔

واضح رہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں کمی کے باعث ملک بھرمیں بجلی کے صارفین کو ہرماہ اربوں روپے کا ریلیف ملتا ہے لیکن ملک کو سب سے زیادہ ریونیو دینے والا شہر اوراس کے باسی اس سے محروم ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں