گجرات نریندر مودی نے بی جے پی کو تیسری بار جتوادیا

کامیابی کے بعداحمد آباد میں ریلی سے خطاب کے دوران کہا کہ یہ جیت سارے بھارتیوں کی جیت ہے۔

کامیابی کے بعداحمد آباد میں ریلی سے خطاب کے دوران کہا کہ یہ جیت سارے بھارتیوں کی جیت ہے۔ فوٹو:ـ فائل

بھارتی ریاست گجرات کی اسمبلی انتخابات کے قریباً سبھی نتائج آ چکے ہیں۔


وزیر اعلیٰ اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنمانریندر مودی مسلسل تیسری بارکامیاب ہوگئے ہیں۔182 رکنی اسمبلی میں انہیں115 سے زیادہ سیٹیں ملی ہیں۔وہ گجرات میں مسلسل تیسری بار انتخاب جیتنے والے وہ پہلے رہنماہیں۔مخالف جماعت کانگرس کو60 سیٹیں ملی ہیں۔اسے وہاں مسلسل پانچ انتخابات میں ناکامی ہوئی ہے۔مودی نے کامیابی کے بعداحمد آباد میں ریلی سے خطاب کے دوران کہا کہ یہ جیت سارے بھارتیوں کی جیت ہے۔
Load Next Story