کراچی کے علاقے لیاقت آباد کی مارکیٹ میں نقب زنی چور 10 لاکھ کیش لے اڑے

چوروں نے 5 دکانوں سے ساڑھے 10 لاکھ روپے لوٹے جب کہ گارڈ کو حراست میں لے لیا گیا، پولیس

چوروں نے 5 دکانوں سے ساڑھے 10 لاکھ روپے لوٹے جب کہ گارڈ کو حراست میں لے لیا گیا، پولیس، فوٹو؛ فائل

لیاقت آباد کی مارکیٹ میں چور دکانوں کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے لے کر فرار ہوگئے جب کہ پولیس نے مارکیٹ کے گارڈ کو حراست میں لے لیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں 8 چوروں نے مارکیٹ کی دکانوں کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے لوٹ لیے جب کہ ملزمان نے گارڈ پر تشدد بھی کیا۔ دکانداروں کا کہنا تھا کہ چوروں نے چوڑیوں، کھلونوں اور دوسری اشیاء کی ہول سیل دکانوں میں نقب زنی کی اور صرف کیش کاؤنٹرز کو ہی نشانہ بنایا۔

لیاقت آباد سپر مارکیٹ کے تاجروں نے نقب زنی کی واردات کے خلاف احتجاجاً آج دکانیں بند رکھیں۔ ایس ایچ او سپر مارکیٹ کے مطابق 5 دکانوں سے ساڑھے 10 لاکھ روپے کیش چوری کیا گیا ہے جب کہ پولیس نے مارکیٹ کے گارڈ کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی۔
Load Next Story