اوگرا کی آئندہ ماہ کیلیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش

پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے ایک پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔


ویب ڈیسک November 29, 2016
پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے ایک پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔ فوٹو؛ فائل

KARACHI: اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کی سمری وزارت خزانہ کو ارسال کردی جس میں پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے ایک پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کی سمری وزارت خزانہ کو ارسال کرتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں 4.1 روپے اضافے کی سفارش کی ہے جب کہ ہائی اوکٹین 6 روپے 82 پیسے اور مٹی کا تیل 2 روپے86 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سفارش کی ہے۔

اوگرا کی جانب سے بھیجی گئی سمری میں ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 42 پیسے اور لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 13 پیسے اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں