رحمن ملک کی الطاف حسین سے ملاقاتصدرکاپیغام پہنچایا

گراں فروشی اورلوڈشیڈنگ پرقابوپایاجائے،الطاف حسین،بجلی بحران جلدحل ہوگا،رحمن ملک

گراں فروشی اورلوڈشیڈنگ پرقابوپایاجائے،الطاف حسین،بجلی بحران جلدحل ہوگا،رحمن ملک. فوٹو اے ایف پی

سینئروفاقی مشیرداخلہ رحمن ملک نے گزشتہ روزایم کیوایم کے قائدالطاف حسین سے لندن میں ملاقات کی اورانہیں صدرپاکستان آصف زرداری کااہم پیغام پہنچایا۔ملاقات میں پاکستان کودرپیش خطرات، دیگرداخلی وخارجی قومی مسائل اورملک کی مجموعی صورتحال پرتفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔

ملاقات میںاس بات کااعادہ کیا گیا کہ ایم کیوایم اورپیپلزپارٹی ملک کی سلامتی،امن واستحکام، جمہوریت کی بقااورعوام کے بنیادی مسائل کے حل کیلیے مزیدفعالیت کے ساتھ مل کرکام کریںگی۔ رحمن ملک نے پاکستان میں جمہوریت کی بقاکیلیے الطاف حسین کے کردارکوسراہتے ہوئے کہاکہ ملک میں منتخب جمہوری حکومت اپنے5سال پورے کرنے جارہی ہے جس میں ایم کیوایم کاتعاون اورالطاف حسین کارول نہایت اہم ہے۔


سینئرمشیرداخلہ نے ملک میں سیاسی ہم آہنگی،بھائی چارے ،امن واستحکام اورافہام وتفہیم کیلیے ایم کیوایم کی جانب سے تمام سیا سی ومذہبی جماعتوں سے رابطوں،ملاقاتوں اور بات چیت کے سلسلے کوملک کیلیے نہایت خوش آئند قرار دیا اوراس پرصدرآصف زرداری کی جانب سے الطاف حسین کو مبارکبادپیش کی۔الطا ف حسین نے وفاقی مشیرداخلہ رحمن ملک سے کہاکہ ملک میں داخلی استحکام کے ساتھ ساتھ کراچی سمیت ملک بھرمیں دہشت گردی پرقابوپانے اور قیام امن کیلیے حکومت کو مزیدمؤثراقدامات کرنے ہوںگے۔

الطاف حسین نے کہاکہ عوام کے مسائل کے حل خصوصاًرمضان میں گراں فروشی اوربجلی کی لوڈشیڈنگ پرقابوپانے کیلیے حکومت کی جانب سے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔وفاقی مشیرداخلہ نے الطاف حسین کویقین دلایاکہ حکومت گراں فروشی پرقابوپانے کی بھرپورکوشش کررہی ہے جبکہ بجلی کابحران انشااللہ چندہفتوں میں حل ہوجائیگا۔الطاف حسین نے رحمٰن ملک کودوبارہ سینیٹرمنتخب ہونے پرمبارکبادپیش کی اورامیدظاہرکی کہ وہ دہشتگردی پرقابوپانے اورقیام امن کے سلسلے میں اپنی صلاحیتوںکوبروئے کارلائیںگے۔

Recommended Stories

Load Next Story