جنوبی کوریا کی خاتون صدر منصب چھوڑنے کے لیے مشروط آمادہ

انتقال اقتدار کی پرامن منتقلی کی ضمانت دی جائے تو مستعفی ہو جاؤں گی، صدر پارک گیون


این این آئی November 30, 2016
صدر پارک گیون ہائی اس سے قبل منصب چھوڑنے کے مطالبات کو رد کرتی رہی ہیں۔ فوٹو : فائل

جنوبی کوریا کی صدر پارک گیون ہائی کرپشن کے اسکینڈل کے دباؤ میں آ کر صدارت کا منصب مشروط طور پر چھوڑنے پر آمادہ ہو گئیں اورکہا ہے کہ انتقال اقتدار کی پرامن منتقلی کی ضمانت دی جائے تو وہ مستعفی ہو جائیں گی۔

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق جنوبی کوریا کی صدر پارک گیون ہائی نے اپنے ایک بیان میںکہا کہ جیسے ہی پارلیمان محفوظ انتقال اقتدار کا کوئی لائحہ عمل تیار کر لے گی تو وہ اپنے منصب سے مستعفی ہو جائیں گی۔

واضح رہے کہ جنوبی کوریا کی صدر کی طرف سے یہ حیران کن اعلان اس وقت سامنے آیا جب ان کی حکومت کے خلاف بڑے پیمانے پر مظاہروں میں ان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا گیا تھا، صدر پارک گیون ہائی اس سے قبل منصب چھوڑنے کے مطالبات کو رد کرتی رہی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |