ریکوڈک کیس کا فیصلہ 7جنوری کو سنایا جائے گاسپریم کورٹ

ریکوڈک کا معاملہ اہم ہے عدالت آئین اور قانون کو مدنظر رکھ کر فیصلہ کرے گی،چیف جسٹس


/ December 21, 2012
ریکوڈک کا معاملہ اہم ہے عدالت آئین اور قانون کو مدنظر رکھ کر فیصلہ کرے گی۔ چیف جسٹس. فوٹو آن لائن

KARACHI: سپریم کورٹ میں ریکوڈک کیس کی سماعت مکمل ہو گئی ، 7 جنوری کومختصر فیصلہ سنایا جائے گا۔

چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نےکیس سماعت کی، دوران سماعت عدالت نے ٹی سی سی کمپنی کے وکیل خالد انور کو ہدایت کی کہ وہ 7 روز میں اپنے دلائل تحریری طورپرجمع کرادیں، عدالت نے کہا کہ اپنے دلائل کی نقول درخواست گزار،ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان اورصوبائی حکومت کے وکیل سمیت تمام فریقین کو فراہم کریں،چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ ریکوڈک کا معاملہ اہم ہے عدالت آئین اور قانون کو مدنظر رکھ کر فیصلہ کرے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں