ایرانمنشیات کی اسمگلنگ اورزیادتی کے جرم میں 7 افراد کو پھانسی دیدی گئی
ایران میں منشیات کی اسمگلنگ پر6 افراد اور خاتون سے زیادی کے الزام میں ایک شخص کو پھانسی دے دی گئی۔
صوبہ اصفہان کے پبلک پراسیکیوٹر محمد رضا حبیبی نے بتایا کہ ان میں سے ایک سمگلر سے 300 کلو گرام افیون برآمد ہوئی تھی جب کہ دیگر سے ایک سے 65کلو گرام ہیروئن اور دیگر منشیات ملی تھیں۔پھانسی پانے والے مجرموں کی عمریں 25اور 45سال کے درمیان تھیں۔
واضح رہے کہ ایران میں منشیات کی نقل وحرکت،عصمت دری، ڈکیتی اور ملاوٹ پر موت کی سزا دی جاتی ہے۔