امریکی ایوان نمائندگان میں دفاعی پالیسی کا بل منظور

اگلےمرحلےمیں دفاعی پالیسی بل کی سینیٹ میں منظوری کےبعد صدرباراک اوباما بل پردستخط کرکےاس کی حتمی منظوری دیں گے۔

اگلےمرحلےمیں دفاعی پالیسی بل کی سینیٹ میں منظوری کےبعد صدرباراک اوباما بل پردستخط کرکےاس کی حتمی منظوری دیں گے۔ فوٹو: رائٹرز

MOSCOW:

دفاعی پالیسی بل کے حتمی مسودے پر ایوان نمائندگان میں بل کے حق میں 315 جب کہ مخالفت میں 107 ووٹ ڈالے گئے۔



امریکی ایوان نمائندگان میں آئندہ برس کے لئے633ارب ڈالر کا دفاعی پالیسی بل منظور ہو گیا، نئے دفاعی بل کے تحت امریکی سٹیلائٹس کی برآمدات پر عائد پابندیوں میں نرمی کی گئی جب کہ امریکا آئندہ سال بیرون ملک امریکی سفارتخانوں کے لئے اضافی میرینز بھی تعینات کرے گا۔


واضح رہے کہ اگلے مرحلے میں دفاعی پالیسی بل کو سینٹ میں منظوری کے لئے پیش کیا جائے گا جس کے بعد امریکی صدرباراک اوباما بل پر دستخط کر کے اس کی حتمی منظوری دیں گے۔

Load Next Story